مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف اور آرمینیا کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اور آرمینیا کے وزیر خارجہ زہراب منیتسکانیان نے باہمی گفتگو میں دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں ممالک کے وزراء خآرجہ نے اس گفتگو میں علاقائی اور عالمی حالات کے بارے میں بھی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ قفقاز اور مغربی ایشیا کی صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف اور آرمینیا کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1902872
آپ کا تبصرہ